انڈونیشیا، کشتی میں سوار 21طلباء دریا میں گر گئے، 11جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈونیشیا، کشتی میں سوار 21طلباء دریا میں گر گئے، 11جاں بحق
انڈونیشیا، کشتی میں سوار 21طلباء دریا میں گر گئے، 11جاں بحق

جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ایک دریا کی صفائی مہم کے دوران اسکول کے 13 سے 15 سال کے 11 بچے کشتی سے گرنے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں اسلامک ہائی اسکول کے 150 طلبا ایک دریا کی صفائی مہم کے سلسلے میں گئے تھے۔ طلبا کی عمریں 13 سے 15 سال تھیں۔

دریا کی صفائی کے دوران 21 طلبا کشتی سے دریا میں گر گئے جن میں سے 10 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا تاہم 11 بچے پھیپھڑوں میں زیادہ پانی بھر جانے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ادارے ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے بچے کشتی میں ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوطی سے تھامے بیٹھے تھے اور ایک بچے کے گرنے سے باقی بچے بھی ایک کے بعد ایک دریا میں گرتے گئے۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے بتایا کہ بچے دریا کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران پانی کا تیز ریلہ آنے کی وجہ سے بہہ گئے تھے اور انھوں نے حفاظتی جیکٹس بھی نہیں پہن رکھی تھیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دریا میں نہ تو طغیانی اور نہ ہی بارش ہوئی تھی اس لیے پرسکون دریا میں بچوں کا بہہ جانا بد قسمتی کے سوا کچھ نہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا کو بڑا دھچکا، چین کا ہائپر سونک ایٹمی میزائل کا تجربہ کامیاب

Related Posts