مظفر آباد:آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)،وزیر اعظم اور اسپیکر کے مشترکہ اُمیدواروں پر متفق ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے ہونے والے اتحاد کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائے گی۔
ذرائع اپوزیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جب کہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے، وزیراعظم عمران خان