سال 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سال 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی
سال 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی

اسلام آباد: سال 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات،زرعی اجناس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،روپے کی قدر میں بے تحاشہ کمی سامنے آئی۔

موجودہ حکومت کی ایڈہاک اقتصادی پالیسیاں اس معاشی بحران کے اہم عوامل ہیں جس کی وجہ سے رواں سال مہنگائی 11.5فیصد تک پہنچ گئی۔

آفیشل کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 میں 5 فیصد سے شروع ہونے والا افراط زر اضافہ نومبر 2021 میں 20 ماہ کی بلند ترین سطح 11.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی قدر میں بے تحاشہ کمی، زرعی اجناس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سب سے بڑھ کر پاکستان تحریک انصاف کی ایڈہاک اقتصادی پالیسیاں اس معاشی بحران کے اہم عوامل میں سے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل صنعتکاروں اور حکومت کا معاہدہ ہوگیا، کل سے گیس کی بندش ختم

اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں سالانہ 5 فیصد سے شروع ہونے والی مہنگائی فروری میں 8 فیصد، مارچ میں 9 فیصد، اپریل میں 11 فیصد، مئی میں 10 فیصد، جون میں 9 فیصد، جولائی اور اگست میں 8 فیصد، ستمبر اور اکتوبر میں 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts