اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرض بحال کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ اگلی قسط جاری کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دینے کیلئے آئی ایم ایف میں پاکستان کو 1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
اگلا سال اس سے بھی بدترہوگا،آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی
آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق جلد خوشخبری ملے گی،شوکت ترین
اگلی قسط جاری کیے جانے کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کو جاری کیے گئے قرض کی رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوجائے گی جس سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مالی ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ ملک نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پیشرفت کی ہے۔
پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اضافی وقت درکارہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان بھر میں مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی جس کے مطابق معاشی ترقی رواں برس 4فیصد رہے گی۔
پیشگوئی کے مطابق آئندہ برس پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 4.5 فیصد ہوسکتی ہے۔ مالیاتی ادارے نے مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے پر زور دیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں لچک برقرار رکھنے اور زرِ مبادلہ ذخائر بڑھانے سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔