سندھ حکومت نے محکمہ صحت کا کنٹرول چہیتے ڈرائیور کے ہاتھ میں دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal promotions have been revealed in Sindh Health Department

کراچی : محکمہ صحت سندھ میں کرپشن کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط کو نظر اندازکر کے غیر قانونی ترقیوں اور کیڈر کی تبدیلی کا عمل جاری ہے، محکمے کے چہیتے ملازمین افسران بننے کیلئے پر تولنے لگے۔

محکمے کے ایک من پسند ڈائیو ر اقبال پیرزادہ( عرف نومی) کو ذاتی استعمال کے لیے نہ صرف گاڑی مل گئی بلکہ افسران کی طرح اسے ایک عدد سرکاری ڈارئیور بھی دے دیا گیا۔

ڈرائیور بھرتی ہونے والے اقبال پیرزادہ کی ترقی کس قانون کے تحت کی گئی اس کا جواب محکمہ صحت کے پاس موجود نہیں ہے مگرمن پسند کرپٹ ملازم ہونے کے باعث محکمہ صحت سندھ کا ایک ڈرائیوراپنا کیڈر تبدیل کر کے نرسنگ ایڈ بن گیا ۔

حد یہ ہے کہ اقبال پیرزادہ جعلی ترقی لے کر بھی اپنے دفتر میں حاضر نہیں ہوتے اور صرف تنخواہ وصول کرتے ہیں اوردفتر کے باہر مبینہ طور پر نجی ملازمت بھی کر ر ہے ہیں۔

قانونی طور پرڈرائیور کا کیڈر تبدیل نہیں ہو سکتا ، اگر انہوں نے نرس ایڈ کی تربیت حاصل کر لی ہے اور اور کامیاب نرس ایڈ بن گئے ہیں تو اس پر بھی ان کی دوبارہ ملازمت قانونی طریقہ سے عمل میں آنی چاہیے تھی جو کہ نہیں ہوئی۔

ڈی ایچ او ویسٹ کے دفتر میں تعینات نرس ایڈ جو غیر قانونی طور پر اس عہدے پر براجمان ہوا ہے، اس کی کرپشن کے بھی انکشافات ہوئے ہیں جن میں ایک معمولی فلیٹ سے عالی شان بنگلے میں منتقلی سمیت دیگر اثاثہ جات کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے فرض شناس ملازمین نےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر صحت عذرا پیچوہو اور محکمے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی کیڈر تبدیل کرنے اور بغیر این او سی نرس ایڈ بننے پر سخت ایکشن لیا جائے ۔

محکمہ صحت کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اقبال پیرزادہ کے اثاثہ جات کی بھی متعلقہ ادارے فوری تحقیقات کر کے کرپشن کرنے والے ڈرائیور کواس کےانجام تک پہنچا کر قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

ا س حو الے سے اقبال پیرزادہ ( عرف نومی )سے جب فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تم مجھے جانتے نہیں ہو پہلے میرا بیک گراؤنڈ معلوم کرو  ،میں  پیپلز پارٹی کا ضلعی سیکریٹری اطلاعات ہوں ، تمہیں نہیں پتہ میں کہا ں کہاں بیٹھتا ہوں ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے غیر قانونی طورپر کیڈر تبدیل کر کے ڈرائیور سے نرسنگ اٹینڈنٹ کی ترقی کس طرح لی ہے تو انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے کیڈر تبدیل کر کے ترقی لی ہے تم میرے پیچھے کیوں پڑے ہو۔

مزید پڑھیں:اے ڈی سی سینٹرل نے ہٹائے گئے کلرک کو بھتہ خوری کے لئے دوبارہ تعینات کردیا

تم ہوتے کون ہو مجھ سے سوال کرنے والے ، کیا میرے افسر ہو، پھر انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کردیں اور کہا کہ بلیک میلنگ کر رہے ہو اور انتہائی بد تمیزی سے دھمکیاں دیتے ہوئے فون بند کردیا۔

Related Posts