اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات، سی ڈی اے کا بھتہ فکس، حکام کی چشم پوشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inquiry launched against CDA officers corruption in construction materials

اسلام آباد: روات روڈ تجاوزات کاگڑھ بن گیا،شہری غیرقانونی اسٹالزاورپلازہ مالکان کےہاتھوں  لٹنے لگے، روات جی ٹی روڈ پر مختلف مارکیٹس اور پلازہ مالکان نےسی ڈی اےکےساتھ ماہانہ بھتہ طےکرکےکھلےعام اپنےپلازےاورمارکیٹوں کےآگےبڑے اسٹال ،سروس اسٹیشن اور پتھارے لگانے شروع کردیئے۔

روات کےشہریوں نےسروےکےدوران بتایاکےیہاں پلازہ اورمارکیٹ کےمالکان نےسی ڈی اےکےافسران سےماہانہ بھتہ طےکرکےخوب کرپشن کابازارقائم کررکھاھے۔

کئی بارسی ڈی اےڈائریکٹراوردیگرعملےکوان غیرقانونی ا سٹالز ،کیبن اورغیرقانونی سروس اسٹیشنوں کےبارےشکایات کیں لیکن سی ڈی اےکاعملا بھاری مشینری یہاں دکھاوےکےلیئےلاکر ہماری شکایات کاسہارالیتےہوئےماہانہ پندرہ سےبیس ہزارفی کس اسٹال غیرقانونی عمل سےوصول کررھےہیں۔

مزید پڑھیں:طلاق یافتہ خاتون دوسری شادی کے نام پر عزت اور جمع پونجی سے محروم

روات شہر اور دیگر متاثرین نےمطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے جی ٹی روڈ روات کاازخود دورہ کرکےپلازہ مالکان اور مارکیٹ کےآگے پچاس فٹ تک حدود کواز خود چیک کریں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

Related Posts