جنسی زیادتی اور کم عمری میں شادی کے واقعات، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماڈل کالونی میں 11سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی
ماڈل کالونی میں 11سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں جنسی زیادتی، اجتماعی زیادتی اور کم عمری میں شادی کے واقعات پر آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے صوبے کے تمام اعلیٰ افسران سے جنسی زیادتی اور کم عمری میں شادی کے کیسز پر ڈیٹا طلب کر لیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سن 2017ء سے 10 نومبر تک سندھ میں کتنے کیسز ہوئے ہیں، بتایا جائے۔

ڈیٹا طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ 7 روز میں تفصیلی رپورٹ بھیجی جائے کہ 4 سال میں کتنے جرائم ہوئے؟ زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے کتنے مقدمات پر عدالت نے فیصلہ سنایا؟  کراچی کے تمام اضلاع رپورٹ پیش کریں۔

آئی جی سندھ کے خطر کی نقول ایڈیشنل آئی جی سکھر، حیدر آباد اور کراچی کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ زون کو ارسال کی گئیں۔ نقول ڈی آئی جی حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر اور لارکانہ کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، بنارس سے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Related Posts