اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو شدید ردعمل آئے گا، شعیب اختر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو شدید ردعمل آئے گا، شعیب اختر
اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو شدید ردعمل آئے گا، شعیب اختر

راولپنڈی:قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے۔ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔

شعیب اختر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔

اسٹار فاسٹ بولر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اْس کے پاس ہوتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو تنازع کی رات ہی چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سرکاری ٹی وی پر اپنی عادت کے برخلاف لڑائی نہیں کی، میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مت گراؤ، اٹھ کر چلے جاؤ۔

شعیب اختر نے کہا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں، اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، میں نے سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو اسی رات چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں بیماری کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے شو میں نہیں جا پارہا تھا، میری والدہ بھی بیمار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے نہیں جاسکا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست، بھارت کی سیمی فائنل کیلئے امید برقرار

سابق قومی اسٹار نے کہا کہ مجھے اللّٰہ اور اْس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں، میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

Related Posts