پوٹھوہاری زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ مکمل کرکے بہت خوش ہوں، راجہ شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پوٹھوہاری زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ مکمل کرکے بہت خوش ہوں، راجہ شریف
پوٹھوہاری زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ مکمل کرکے بہت خوش ہوں، راجہ شریف

راولپنڈی:گوجرخان سے تعلق رکھنے والے راجہ شریف شاد نے اپنی مادری پوٹھو ہاری زبان میں قرآن حکیم کا ترجمہ مکمل کیا،راجہ شریف نے کہا کہ پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پوٹھوہار زبان بولنے والے افراد کو آسانی سے قرآن پاک سمجھ آسکے۔

راجہ شریف کا کہنا ہے کہ قرآن پاک عربی میں نازل ہوا،قرآن پاک کو سمجھنے کے لئے ترجمہ کا ہونا بہت ضروری ہے، جب کسی بھی قوم کو اس کی مادری زبان میں ترجمہ میں قرآن پاک میسر ہو تو پھر اس کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے اور پھر قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا آسان ہو جائے۔

راجہ شریف شاد نے اسی حوالے سے ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالی نے مجھے اس بابرکت نیک کام کے لیے منتخب فرمایا میں نے 27 رمضان کو ساڑھے چار سال قبل قرآن پاک کا ترجمہ شروع کیا اور میری خواہش تھی کہ قرآن پاک کے ترجمے کی تکمیل ربیع الاول میں ہو تو مجھے دلی خوشی ہو گی۔

اللہ تعالی نے میری یہ خواہش بھی پوری کی اور اسی سال 2020میں ماہ ربیع الاول میں قرآن پاک کا ترجمہ پوٹھوہاری میں مکمل ہو گیا،اس سے پہلے میری چار کتابیں پوٹھوہاری میں شائع ہو چکی ہیں،قران پاک کے ترجمہ کو پوٹھوہاری میں لکھنے کے لیے مجھے بہت زیادہ تگ و دو کرنی پڑی۔

سب سے پہلے میں نے مارکیٹ میں وہ قرآن پاک ڈھونڈا جس کی اوپر والی لائن میں عربی لکھی ہو اور نیچے والی لائن خالی تھی اور پھر میں نے اردو ترجمہ کے مطابق اپنی مادری زبان پوٹھوہاری میں لکھنا شروع کیا اس دوران مجھے بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں،لیکن اللہ تعالی نے میری ہر مرحلے میں مدد فرمائی اس سلسلے میں میری بڑی بیٹی مہوش راجہ نے میری بہت زیادہ مدد کی۔

بہر حال میں نے ساڑھے چار سال کی مدت میں الحمدللہ قرآن پاک کا پوٹھوہاری میں ترجمہ مکمل کر لیا،اس دوران میری بیوی وفات پا گئی لیکن اس کے باوجود بھی میں نے ہمت نہ ہاری اور میں نے مسلسل اپنا کام جاری رکھا۔

اب میں انشا اللہ اس پراجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے پرکام شروع کروں گا تاکہ پوٹھوہاری عوام کے لیے مزید آسانیاں ہوں،میں الحمدللہ بہت خوش ہوں کہ اللہ سبحان تعالی نے مجھے اس کام کے لیے پسند فرمایا،آئندہ بھی میں اسی طرح کے پروجیکٹ پر کام کرتا رہوں گا۔

Related Posts