امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump fires defense secretary Mark Esper

واشنگٹن: الیکشن ہارنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارحانہ رویہ اختیار کرلیا، ناپسندیدہ پالیسیوں کی وجہ سے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کوبرطرف کر دیا ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک ایسپر کی برطرفی کا اعلان ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور مارک ایسپر کے درمیان کچھ مہینوں سے اختلافات جاری تھے۔

مینی پولس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکا میں کشیدگی پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ سیکریٹری دفاع مارک ایسپر سے ناراض تھے۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کاکہنا ہے کہ سیکریٹری دفاع کی اچانک برطرفی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے آخری دنوں کا استعمال امریکا میں جمہوریت کے خاتمے اور پوری دنیا میں انتشار پھیلانے کے لئے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: میلانیا کا صدر ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ، برطانوی اخبار نے دعویٰ کردیا

دوسری جانب صدرٹرمپ نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ملر قائمقام سیکریٹری برائے دفاع کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔

Related Posts