وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہفتہ کے دن منگلورو سٹی کے قریب ہندو دھرم کے کاورو میلہ میں مسلم تاجروں کے بائیکاٹ کا بینر لگادیا۔
یہ بینر مہالنگیشور مندر کے احاطہ میں لگایا گیا جو محکمہ ہندو انڈومنٹ کے تحت ہے۔ مذہبی میلہ 14 تا 18 جنوری جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کے سابقہ علاقہ غیر میں پھلتی پھولتی لائبریری
ایک مقامی شخص نے کہا کہ اس سے پہلے میلے میں بیشتر دکانیں مسلمان لگاتے تھے۔ اِس بار مینجمنٹ نے بجرنگ دل کارکنوں کو دکانیں الاٹ کی ہیں۔ بجرنگ دل کارکنوں کا کہنا ہے کہ ٹمپل مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
بینر پر لکھا ہے کہ کاروبار کرنے کا موقع صرف ہندو تاجروں کو ملے گا جو ہندو دھرم اور روایات پر یقین رکھتے ہیں۔ مورتی پوجا کو ”حرام“ سمجھنے والوں کے لئے یہاں کوئی جگہ نہیں۔
حلقہ کی نمائندگی بی جے پی رکن اسمبلی بھرت شیٹی کرتے ہیں۔ بینر لگنے کے بعد محکمہ پولیس نے مندر کے احاطہ میں اور اطراف کے علاقہ میں سٹی آرمڈ ریزرو (سی اے آر) کے دستے تعینات کردیئے۔