ہانیہ نے عامر لیاقت کے دفتر پر ہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hania Khan Creates ‘Tamasha’ At Liaquat’s Karachi Office

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور نجی ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت ہانیہ خان کے معاملے میں نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون نے دفتر کے باہر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان سوشل میڈیا پیغام سے آگے بڑھ کراینکر پرسن کے دفتر کے باہر پہنچیں جہاں گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا جس پر ہانیہ خان نے دفتر کے باہر ہنگامہ کیا اور عامر باہر نکلو کی آوازیں لگاتی رہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اگر عامر لیاقت باہر نہ نکلے تو میں اپنے کپڑے اتاردوں گی۔

اداکارہ ہانیہ خان نے گزشتہ ہفتے فیس بک پر کہا تھاکہ میں اور عامر لیاقت حسین نکاح کرکے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ایمان زارا، عدیل سوری اور معیز عمر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

ماڈل ہانیہ خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے میرے والد کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور جب میں اسلام آباد جارہی تھی تو میرے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ میں عامر لیاقت حسین کو بے نقاب کرکے رہوں گی۔

مزید پڑھیں:عامر لیاقت اور ہانیہ خان کی مبینہ آڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ خان نے کہا کہ اگر کوئی روک سکے تو روک لے جبکہ عامر لیاقت حسین ہر سٹیلائٹ چینل پر پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے طوبیٰ عامر پر کالا جادو کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Related Posts