ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والی اداکارہ اسرا بلگچ کے اشتہار کو دیکھ کر اداکارہ کے مداح حیران رہ گئے اور اُن کو پیسوں کی خاطر اپنے جسم کی نمائش نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
حال ہی میں اسرا بلگچ نے انسٹاگرام پر خواتین کے زیر جامہ تیار کرنے والے دنیا کے معروف برانڈ ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ کے لیے شوٹ کرائے گئے اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پرمداح سیخ پا ہوگئے اور اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسرا بلگچ نے ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ ترکی کے لیے ویڈیو شوٹ کروایا جس میں انھیں انتہائی بولڈ لباس میں دیکھا گیا۔
تشہیری ویڈیو میں ’حلیمہ سلطان‘ کو نیم عریاں لباس میں دیکھ کر جہاں ترکی کے مداح نالاں دکھائی دیے، وہیں پاکستانی مداحوں نے بھی ان کے فوٹوشوٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کئی مشورے دے ڈالے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی پوسٹ پر بعض لوگوں نے یہ بھی سوال کیا کہ حلیمہ سلطان کی پوسٹ پر کون کون لوگ پاکستانی مداحوں کے کمنٹس پڑھنے آئے ہیں؟
جس پر متعدد لوگوں نے جواب دیا کہ وہ پاکستانیوں کے کمنٹس اور مشورے ہی پڑھنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران عباس پب جی کے نئے کردار کے ساتھ اپنی مشابہت پر حیران