حکومت ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات پر کام کررہی ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سینیٹ،  قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے حلف لینے کا ٹائم فریم مقررکرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سینیٹ،  قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے حلف لینے کا ٹائم فریم مقررکرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کے تحت حکومت نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے باقاعدہ مذاکرات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ نے لاہور بم دھماکے کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے پر پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو مبارکباد دی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد اس دہشتگرد نیٹ ورک کے مزید ثبوت اور تانے بانے سامنے لائیں گے۔ بم دھماکے میں ملوث اہم ملزمان قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کے بعد بھارت کا سب سے بڑا نیٹ ورک ایکسپوز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے کابینہ کو گزشتہ اجلاسوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ناراض لوگوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں عوامی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سی پیک کا زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ صوبے کو ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا۔ گوادر خطے میں اقتصادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کرینگے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ افغانستان میں انتشار سے وسطی ایشیا سے تجارتی رابطے متاثر ہونگے۔ وزیر خارجہ کوشش کر رہے ہیں کہ تمام ہمسایہ ممالک اور طالبان سے بھی بات کریں اور کسی نہ کسی طرح مسئلہ کا سیاسی حل نکل آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیاسی حل کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان میں بھارت سب سے بڑا“لوزر”ہے۔ وہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث مشکل میں ہے جبکہ امریکا بھی کنفیوز ہے، اسے سمجھ نہیں آ رہی کیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر انڈسٹرئیل زون چینی سرمایہ کار ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرینگے، اسد عمر

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو دورہ گوادر کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب، عمائدین، طلبہ سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس قبل ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔

Related Posts