امریکا، حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی عمارت فروخت کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی عمارت کو فروخت کردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی ملکیت رکھنا قومی خزانے پر بوجھ بن رہا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیا سفارت خانہ بنائے جانے کے بعد کم و بیش 20 سال سے خالی عمارت کو پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت حفیظ خان نے 71 لاکھ ڈالرز میں خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کا نیٹو کے جنگی ساز و سامان کی نمائش کا اعلان

پاکستانی کرنسی میں حفیظ خان کی جانب سے حکومت کو ادا کی جانے والی رقم کم و بیش 20ارب روپے بنتی ہے۔ واشنگٹن میں عمارت فروخت کرنے سے قبل بولی لگانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

طویل عرصے سے خالی عمارت کیلئے پاکستان 20 سال سے ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کر رہا تھا۔ عمارت کی فروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

آج سے 6 ماہ قبل امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت میں موجود تاریخی عمارت کی فروخت کا معاملہ نئی صورت اختیار کر گیا تھا جسے حکومت نے بولی لگنے کے باوجود فروخت نہیں کیا۔

جنوری 2023ء کے دوران امریکا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمارت کی سب سے زیادہ بولی 68لاکھ روپے لگائی گئی تھی جس پر سفارت خانے نے بولی لگانے والے سے رابطہ نہیں کیا تھا۔

Related Posts