محرم الحرام، ملک بھر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم الحرام، ملک بھر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
محرم الحرام، ملک بھر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے باعث حکومت نے چاروں صوبوں، وفاق اور گلگت بلتستان میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کی مشاورت سے محرم الحرام میں فورسز اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی جارہی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبائی محکمہ داخلہ کی درخواست پر فوج تعینات کی جارہی ہے،محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ آرٹیکل 245 تحت کیا گیا۔

مزید پڑھیں:محرم الحرام میں تمام مجالس اور جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، کراچی چیف پولیس

مراسلے کے مطابق فوجی اہل کاروں کی نفری کی تعداد کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ اور جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Related Posts