بجٹ کی تیاری ،کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI

اسلام آباد : آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاری پر کام حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کے درمیان ایک اور ملااقت ہوئی جس میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیاکہ 100 ارب روپے کی رقم رواں سال مائیکرو بزنس کیلئے تقسیم کی جائیگی۔ ملاقات میں 2023 تک کے اہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا ، ملاقات میں رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر لی گئیں۔

فیصلہ کیاگیاکہ حکومت 1 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک کی رقم فراہم کرے گی۔ شوکت ترین نے کہاکہ نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل بلا تعطل جاری رکھنا ہو گا، چھوٹے اور مائیکرو بزنس کیلئے رقم کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آپ احساس پروگرام کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں، مکمل معلومات

شوکت ترین نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام فلیگ شپ منصوبہ ہے نوجوانوں کی توقعات پر پورا اتریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان اور کامیاب کاروبار پروگرام بھی شروع ہوگا۔

عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام میں 10 ارب روپے کی تقسیم کا پہلا ہدف حاصل کر لیا، 100 ارب روپے کی تقسیم کا عمل پہلے سے تیز کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اوپر اٹھانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے نوجوانوں پر براہ راست سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Related Posts