مہنگائی: سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا اضافہ
سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا اضافہ

کراچی: ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 550 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

کراچی کی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں فی اونس 5 ڈالر کے اضافے کی وجہ سے سونا 1495 سے بڑھ کر 1500ڈالر فی اونس فروخت ہونے لگا۔

اس کے بعد سندھ کے شہروں بشمول کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے پنجاب میں بھی سونے کی قیمتوں میں 472 روپے سے 550 روپے تک کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ پنجاب کے شہروں فیصل آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی سونے کی قیمت میں یکساں اضافہ دیکھا گیا۔

اس وقت سونا 86250 روپے سے بڑھ کر 86800روپے فی تولہ جبکہ 73945 روپے سے بڑھ کر 74417روپے فی دس گرام فروخت ہو رہا ہے جو کہ اب تک سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔

چاندی کی قیمت میں اس کے مقابلے  میں  کوئی کمی بیشی دیکھنے میں نہیں آئی۔ اس وقت چاندی فی تولہ 1100 روپے اور 943 روپے فی دس گرام ہے۔

مزیدپڑھیئے: ایف بی آر کراچی نے 228 بڑی بوتیکس کو نوٹس جاری کر دئیے

Related Posts