رمضان المبارک کے دوران گرمی سے نجات کیلئے تسکین بخش شربت تیار کریں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان المبارک کے دوران گرمی سے نجات کیلئے تسکین بخش شربت تیار کریں
رمضان المبارک کے دوران گرمی سے نجات کیلئے تسکین بخش شربت تیار کریں

اِس بار رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپریل کے مہینے میں جلوہ گر ہوا جو مئی کے وسط میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ رواں برس مئی پاکستان کے گرم ترین مہینوں میں سے ایک ہوگا۔

پاکستان معتدل آب و ہوا اور شدید موسم کا حامل ملک ہے یعنی یہاں گرمیاں بہت شدید اور ناقابلِ برداشت ہوتی ہیں۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم بے حد خشک اور تکلیف دہ حد تک پریشان کن ہوسکتا ہے۔

انسانی جسم شدید موسم میں مختلف مسائل کا شکار ہوسکتا ہے، آئیے ہم آپ کو گرمی کی لہر سے بچنے کیلئے ایک شربت کی تیاری کا طریقہ بتاتے ہیں۔

مذکورہ شربت آپ کو رمضان المبارک میں روزوں کی ادائیگی کے دوران گرمی سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ گرمی کا یہ شربت نہ صرف جسمانی ٹھنڈک کیلئے بہترین عامل ہے بلکہ:

نظامِ انہضام کو بہتر بناتا ہے۔

گرمی کے باعث جلن کے احساس کو کم کرتا ہے۔

کمزوری اور چکر آنے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

اجزائے ترکیبی

مزیدار گرمی کا شربت بنانے کیلئے اجزائے ترکیبی مندرجہ ذیل ہیں:

خشک آلو بخارہ

عناب

ثناء مکی

سونف

املی

2 گلاس پانی

شربت تیار کرنے کا طریقہ

1۔ سب سے پہلے 3 گلاس پانی کو کسی برتن میں گرم کر لیں۔

2۔ برتن میں 5 سے 6 خشک آلو بخارے شامل کریں اور آنچ تیز کردیں۔

3۔ آمیزے میں 5 سے 6 عناب ڈال کر ہلائیں۔

4۔ نئے آمیزے میں نصف چائے کا چمچ ثناء مکی کا شامل کریں (یہ جزو بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ہے تاہم اسے ایک روز میں 2 بار سے زائد استعمال نہیں کرنا چاہئے)

5۔ ایک چائے کا چمچ سونف بھی اس آمیزے میں شامل کر لیں۔

6۔ ایک چائے کا چمچ املی بھی شامل کریں۔

7۔ ایک بار پھر آنچ تیز کریں اور آمیزے کو خوب ہلائیں۔

8۔ یاد رکھیں کہ اگر شربت کی مقدار کو زیادہ کرنا ہے تو اس میں پانی کے ساتھ ساتھ دیگر اجزاء بھی متناسب مقدار میں شامل کرنا ہوں گے۔

9۔ جب یہ آمیزہ مکمل طور پر تیار نظر آئے تو چولہا بند کر دیں۔ مشروب کو نتھاریں اور ٹھنڈا کرکے فریج میں محفوظ کریں۔

10۔ ٹھنڈا ہونے پر اس آمیزے سے 3 چائے کے چمچ لے کر 1 گلاس پانی میں شامل کریں اور پئیں۔

یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ رمضان المبارک میں سحری سے 30 منٹ قبل اور افطاری کے نصف گھنٹے بعد اور رمضان کے اختتام کے بعد بھی گرمی سے نجات پانے کیلئے یہ شربت استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ پیاس پر قابو پایا جاسکے۔ جب کبھی آپ کو ضرورت محسوس ہو، یہ مزیدار شربت ضرور بنائیے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹ کی تکلیف سے نجات کیلئے گھر بیٹھے اپنے نظامِ انہضام کو بہتر بنائیں

Related Posts