رینجرز کی پرانی سبزی منڈی میں کارروائی، لیاری گینگ وار کاکارندہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gang war accused arrested in Rangers operation

کراچی: سندھ رینجرز کی پرانی سبزی منڈی میں کارروائی، تاجر کو بھتے کی دھمکی دینے والے لیاری گینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم نے 7 دسمبر کو بہادرآباد میں بلڈر کو 50 لاکھ بھتے کی دھمکی دی تھی، ملزم نے پی آئی بی میں دکان پر فائرنگ اور بھتہ وصولی کا انکشاف بھی کیا، ملزم اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ سندھ رینجرز کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کی مدد کیلئے موجود ہے جبکہ شہر بھر میں مختلف آپریشنز میں گرفتار ہونیوالے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سنگین انتظامی بحران، سیکڑوں اہم عہدے خالی، ادارے سربراہان سے محروم

چند روز قبل بھی رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے علاوہ دکان پر فائرنگ اور بھتہ وصولی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

رینجرز نے گرفتار ملزم کو کیس کی تحقیقات کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے اور جلد اس حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

Related Posts