مشہور و معروف سٹ کام شو فرینڈز ری یونین کی مکمل ویڈیو 27 مئی کے روز ایچ بی او میکس پر ریلیز کی جائے گی جس میں کامیڈی سیریز کی مکمل کاسٹ جلوہ گر ہوگی۔
ایک ہی قسط میں مکمل ہونے والے شو کے دوران تمام فنکار اپنے اپنے موضوعات پر خیالات کا اظہار کریں گے۔ جینیفر آنسٹن، کرٹنی کاکس، لیزا کڈرو، ڈیوڈ شوئمر، میتھیو پیری اور میٹ لیبلانک سمیت تمام فنکار عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
جمعرات کے روز27 مئی کو ایچ بی او میکس پر فرینڈز ری یونین سہ پہر 3 بجے نشر کیا جائے گا، جو نیٹ فلکس پر دستیاب نہیں ہوگا، اس لیے ناظرین و سامعین کو ہدایت کی گئی ہے کہ شو صرف ایچ بی او میکس پر دیکھیں۔
فرینڈز ری یونین آن لائن دیگر پلیٹ فارمز پر دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شو کو ایچ بی او میکس کے علاوہ اسکائی، ناؤ، زی 5 اور بنج پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل شوخ و شگفتہ جملوں سے بھرپور سٹ کام فرینڈز ری یونین کی پرومو ویڈیو میں میتھیو پیری کی انٹری سے مداحوں میں معروف اداکار کی صحت سے متعلق تشویش پیدا ہو گئی۔
ہالی ووڈ اداکار میتھیو پیری کی فرینڈز ری یونین کے پرومو میں آمد کے بعد ویڈیو میں ان کی بظاہر غیر واضح گفتگو اور آہستگی سے بات کرنے کا انداز تشویش کی نظر سے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: فرینڈز ری یونین میں میتھیو پیری کی انٹری، مداحوں میں تشویش پھیل گئی
قبل ازیں امریکی سٹ کام سیریز فرینڈز ری یونین کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں جینیفر آنسٹن اور کرٹنی کاکس سمیت متعدد فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے، مداحوں کی اکثریت نے ٹریلر کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا۔
معروف سٹ کام فرینڈز ری یونین میں لیزا کڈرو، میٹ لیبلانک، میتھیو پیری اور ڈیوڈ شوئمر کے علاوہ دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ٹریلر 6 روز قبل ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مزاحیہ جملوں سے بھرپور فرینڈز ری یونین کا ٹریلر ریلیز، مداحوں کا اظہارِ مسرت