پابندی کے باوجود ملک میں آن لائن کرنسی کے نام پر فراڈ جاری، شہریوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں پابندی کے باوجود کرپٹو کرنسی کا کاروبار جاری ہے ، جس میں شہریوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے پاس کرپٹو کرنسی فراڈ کی شکایات کےانبار لگ گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ پابندی کے باوجود کرپٹوکرنسی کاروبار جاری ہے، دستاویزات کے مطابق شہریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ سوشل میڈیا ایپس پرٹریڈنگ کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا جاتا ہے۔

دستاویز کے مطابق شہریوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر اکاؤنٹ، ٹریڈنگ کمپنی بند کرکے سب کچھ ہتھیالیا جاتا ہے، ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کیلئے کار، سونا اورجائیداد سب بیچ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی کوریا، سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے کرپٹو بل منظور

اس حوالے سے وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق شکایات ایف آئی اے کو بھیجی جاتی ہیں۔ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پر پاکستان میں پابندی ہے شہری سرمایہ کاری سے بازر ہیں۔

Related Posts