پیرس :فرانس میں اسلام مخالف سرگرمیوں میں مزید تیزی، حکومت نے دین کی تبلیغ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کئی مساجد بند کردیں۔
اے ایف پی کے مطابق فرانس نےملک کے شمالی علاقے میں واقع ایک مسجد میں تبلیغ اور عبادت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ علاقائی حکام نے مسجد کے خطیب اور امام پر انقلابی اسلامی تبلیغ اور تدریس کا الزام عائد کیا ہے۔
پیرس سے100کلومیٹر شمال میں واقع قصبہ ہیوائے 50ہزار نفوس پر مشتمل ہے جس کی مسجد پر 6ماہ کے لئے تالے ڈال دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سعد رضوی نے فرانسیسی سفارتخانہ بند کرنے پر اصرار کیا، شیخ رشید کا دعویٰ