کورونا کی چوتھی لہر،ایران کے 31میں سے 23صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's first Omicron cases reported in Karachi

تہران:ایرانی حکومت نے کووِڈ19کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ملک کے بیشتر علاقوں میں دس روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان علی رضا رئیسی نے بتایا کہ ملک کے 31 میں سے 23 صوبوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ان صوبوں میں کاروبار، اسکول، تھیٹر اور کھیلوں کے میدان اور مراکز بند رہیں گے اور رمضان المبارک کے دوران میں اجتماعات پر پابندی عاید ہوگی۔

وزارت صحت کے ترجمان علی رضا رئیسی کے بہ قول کرونا وائرس کی برطانوی شکل اس وقت ملک کے طول وعرض میں پھیل چکی ہے اور اس سے متاثرہ 257 شہروں اور قصبوں میں اس وقت ریڈالرٹ ہے۔

دریں اثنا ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ بدقسمتی سے ہم چوتھی لہر میں داخل ہوگئے ہیں۔انھوں نے پڑوسی ملک عراق کو ایران میں کروناوائرس کی نئی شکل پھیلنے کا ذمے دار ٹھہرایا۔

عراق میں کرونا کی برطانوی شکل کے سب سے پہلے کیس سامنے آئے تھے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کا آزادانہ سفر کرنا، شادی کی تقریبات میں شرکت اور ایران کے نئے سال نوروز کو دھوم دھام سے منانے سے بھی کرونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلا ہے۔

Related Posts