فضا علی کے 10سال بعد شادی ختم کرنے کے حوالے سے اہم انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fiza Ali speaks shares why she ended her 10-year marriage

لاہور: اداکارہ ومیزبان فضا علی نے حال ہی میں اپنی شادی اور طلاق کے بارے میں بات کی ہے کہ انہوں نے 10 سال بعدشادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق نامی بزنس مین سے شادی کی تھی ، 2017 میں طلاق ہوگئی اوران کی ایک بیٹی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے جگن کاظم کے ساتھ مارننگ شو میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:عامر خان اور سری دیوی نے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

شو کے دوران جب میزبان نے فضا علی سے ان کی فواد کے ساتھ ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوال کیا تو فضاعلی نے جواب دیا کہ جب میں نے فواد سے شادی کی تو میں کراچی میں رہتی تھی لیکن وہ مجھے اپنے کام کی وجہ سے لاہور لے گئے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ میرا سابقہ شوہر ایک تاجر تھا جس کا تعلق چنیوٹی خاندان سے تھا۔اس نے کبھی مجھے ڈانٹا ، مجھے گالیاں دیں ، مارا ، یا میرے ساتھ بدتمیزی کی،ہمارے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ہمارے درمیان ایک تناؤ تھا۔

فضاعلی نے اپنی طلاق کے حوالے سے بتایا کہ یہ ان کے خاندان کا فیصلہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری بہن اور بھائی نے فیصلہ کیا کہ میں اس کے ساتھ نہیں رہوں گی اس لئے میں نے فواد سے علیحدگی اختیار کرلی۔

Related Posts