کراچی سے ساہیوال جانے والی کارگو ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five goods train bogies derail

سکھر:ریلوے کا نظام درست نہ ہوسکا،کراچی سے ساہیوال جانے والی کارگو ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،ریلوے حکام کی کوششوں سے اندرون ملک آنے جانے والی ٹرینوں کا آپریشن دو گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔

کراچی سے ساہیوال جانے والی کارگو ٹرین کی پانچ بوگیاں روہڑی اور پنوعاقل کے درمیان اسٹیشن منڈو ڈیرو کے قریب پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہوگئی۔

حادثے کے وقت روہڑی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو واپس روہڑی اسٹیشن بلوا لیا گیا تھا جسے دوبارہ روانہ کر کے ڈائون ٹریک سے منزل پر روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ایک بچی، 1شہری حادثات میں ہلاک، ایک شخص فائرنگ سے زخمی

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر ڈائون ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت جاری رکھی جا رہی ہے، جس کے اوائل میں جعفر ایکسپریس کو ڈان ٹریک سے جائے حادثہ کے قریب سے گزار کر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اندرون ملک کے لیے روانہ ہونے والی لگ بھگ 10 ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روکی جا رہی ہیں جنہیں مرحلہ وار ڈان ٹریک کے ذریعے جائے حادثہ سے گزار کر منزل پر رواں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگی سے تیل رسنے پر ٹرین کو روک لیا گیا تھا۔

Related Posts