کراچی، شیر پاؤ کالونی کے قریب فائرنگ، ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شیر پاؤ کالونی کے قریب فائرنگ، ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں
کراچی، شیر پاؤ کالونی کے قریب فائرنگ، ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں

کراچی کے علاقے شیر پاؤ کالونی کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ پولیس نے واقعے پر تفتیش شروع کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج صبح کے وقت لانڈھی میں شیر پاؤ کالونی کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے باعث 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

لانڈھی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کا آپس میں رشتہ ماں اور بیٹی کا تھا۔

پولیس کے مطابق داماد نے اپنی ساس اور بیوی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین جاں بحق ہوئیں۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

ملزم نے گھریلو ناچاقی پر ماں اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پشاور کے ایک گھر پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آج سے 4 روز قبل یہ واقعہ پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔

چمکنی پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے پر تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں: پشاور میں فائرنگ، 3 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افرادجاں بحق

Related Posts