کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
کراچی، پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ زمین کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد نے گھر میں داخل ہو کر گولیاں چلائیں جس سے ابتدائی طور پر 1 خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی،جامع کلاتھ مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ، تاجروں کا پتھراؤ اور فائرنگ 

کراچی میں ڈاکوراج،معاون خصوصی کےپی آراوپرفائرنگ

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرایا گیا تاہم 1 خاتون سمیت 2 زخمی جان کی بازی ہار گئے جن کی شناخت زیب النساء اور ظاہر شاہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کا نام انور ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان فائرنگ کا شکار افراد کے رشتہ دار ہیں جو اپنے آبائی گاؤں میں بھی زمین کے تنازعے پر قتل و غارت کا سامنا کرتے آئے ہیں۔ دونوں کے مابین تنازعہ پرانا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلستانِ جوہرمیں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نوازاعوان کے پی آراو ک وفائرنگ کرکےزخمی کردیا تھا۔

فائرنگ کاواقعہ اس وقت پیش آیاجب پی آراو جلال بچلانی پرفیوم چوک کےقریب ایک اسٹورپرپانی کی بوتل لینےکیلئےاترےتھے۔ملزمان کی ایک گولی ان کے ہاتھ جبکہ دوسری گاڑی پر لگ گئی۔ 

 

Related Posts