نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کے علاقے شیخ اسماعیل خیل میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کی نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ نیاز علی نامی شخص کے گھر پر پیش آیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ضروری شواہد جمع کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی  کرتے ہوئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو میاں راشد حسین شہید اسپتال پبی منتقل کردیا، جاں بحق ہونیوالوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بشیر میمن کے عمران نیازی سے متعلق انکشافات شرمناک اور قابل مذمت ہیں، شہباز شریف

Related Posts