کراچی، صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 2افراد زخمی، آگ پر قابو پالیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 2افراد زخمی، آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی، صدر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 2افراد زخمی، آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کی صدر مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائر فائٹرز نے 7 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں شام 5 بجے کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ فائر اسٹیشن کو آگ لگنے کی اطلاع شام 5 بج کر 45 منٹ کے قریب موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی،11مریض ہلاک

کراچی کے علاقے صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی

خوفناک آتشزدگی کے باعث صدر مارکیٹ میں متعدد دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جن کی تعداد 50 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں نقصان کا تخمینہ کروڑوں میں لگایا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع موصول ہونے کے فوری بعد 2 فائر ٹینڈرز روانہ ہوئے تاہم صدر مارکیٹ کے گراؤنڈ فلور سے شروع ہونے والی آتشزدگی پہلی منزل تک جاپہنچی۔

تکنیکی اعتبار سے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے کراچی بھر سے فائر ٹینڈرز کی طلبی ہوئی۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز نے بھی موقعے پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے آگ پر قابو پانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ 

آگ بجھانے کے عمل میں سہولت کاری کیلئے واٹر ٹینکرز جائے حادثہ پر پہنچا دئیے گئے۔ ایک فائر فائٹر اور 55سالہ شخص بالترتیب شارٹ سرکٹ اور آتشزدگی سے زخمی ہوگئے۔

آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیتے ہوئے ایک فائر فائٹر دھویں کے باعث بے ہوش ہوگیا۔ زخمی اور بے ہوش افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Posts