حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب کا ریلیف دے رہی ہے۔وزیرِ خزانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب کا ریلیف دے رہی ہے۔وزیرِ خزانہ
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب کا ریلیف دے رہی ہے۔وزیرِ خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے جبکہ سیاسی ہنگاموں کے دوران معاشی حالات کا ذکر پیچھے رہ گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دے رہی ہے۔ گزشتہ چند روز میں سیاسی ہنگاموں کے دوران معاشی حالات پیچھے رہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی

گفتگو کے دوران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کم کردی گئی جبکہ ہم نے سیلز ٹیکس صفر کردیا۔ آئندہ 4 ماہ میں حکومت بجلی کیلئے 136 ارب کا ریلیف دے رہی ہے۔ روس، یوکرین جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 39ارب کا ریلیف دیا جارہا ہے۔ ہر 15 روز میں پیٹرولیم قیمتوں پر ریلیف دینا ہوتا ہے۔ ریلیف کی صورت میں حکومت کو 104 ارب روپے ماہانہ ادا کرنے پڑتے ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تاہم بینک کے نادہندگان اس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ حکومت درآمدات و برآمدات کے مابین فرق کم کررہی ہے۔ آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کیلئے فری لانسرز کو مراعات دی گئی ہیں۔ 

انہوں نے صنعتوں کیلئے سہولیات کی فراہمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے تاکہ نئی صنعتیں لگا سکیں۔ 700 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی کے صارفین کو 5 روپے فی یونٹ رعایت دی جائے گی۔

Related Posts