پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ثناء جاوید کی ہٹ جوڑی ایک بار پھر نئے ٹی وی سیریل اے مشتِ خاک میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہے جس کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
یوٹیوب پر 7دسمبر کو ریلیز کیے گئے ٹریلر کو اب تک 7 لاکھ 80ہزار کے قریب سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا جن میں سے 23 ہزار نے 1منٹ 11 سیکنڈ کی تعارفی ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ نیا ٹی وی سیریل کل سے نشر کیا جائے گا۔
ڈرامہ سازوں کے مطابق اے مشتِ خاک کی کہانی 2 مختلف کرداروں پر مبنی ہے۔ مستجاب ایک عملیت پسند نوجوان ہے جو تقدیر پر کم ہی یقین کرتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ثنا جاوید دعا کے کردار میں نظر آئینگی جس کا قسمت پر یقین پختہ ہے۔
ماہرہ نے ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے بارے میں غلط فہمی دور کردی
کترینہ کیف نے صبر، شکر اور خوشی کے پیغام سے مداحوں کے دل جیت لئے