کراچی :این ڈی سی ٹیک کی سی ای اوعمارہ مسعود نے لندن میں گلو بل بینکنگ ٹیک ایوارڈز2021کی تقریب میں لیڈرشپ کی کیٹگری میں ٹیک لیڈرشپ کا ایوارڈ جیت لیا۔
فنانشل انڈسٹری کے اس مقابلے میں دنیا بھر کے حصہ لینے والوں میں ٹاپ ٹیک لیڈرشپ کا اعزاز حاصل کرنا بلاشبہ ایک نہایت قابل قدر کارنامہ ہے۔اس مقابلے کا اہتمام فن ٹیک فیچرزنے کیا تھا۔
یہ ایوارڈایک لیڈر کی حیثیت بینکنگ، فنانشل سروسز کی انڈسٹری میں غیرمعمولی اقدامات اور انڈسٹری کی بہتری کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
بینکنگ ٹیک ایوارڈے تحت گزشتہ 22سال سے دنیا بھر میں فنانشل سروسز میں آئی ٹی کے استعمال سے مہارت اور جدت پیداکرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
دی وومن ان ٹیکنالوجی لیڈر شپ کی کیٹگری کے تحت خواتین کو غیرمعمولی طور پر اپنے ادارے میں امتیازی لیڈرشپ اور متاثرکن خدمات کا مظاہرہ کرنے اوروسیع تر بینکنگ، فنانشل سروسز انڈسٹری میں مثبت طور پر اثر انداز ہونے کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
این ڈی سی ٹیک کی سی ای اوعمارہ مسعود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،میں ایک باوقار عالمی ادارے کی جانب سے اس قابل قدر پذیرائی اور اعتراف کے حصول پر بہت خوش اور مشکورہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فن ٹیک فیچرز،ججوں کے پینل اور این ڈی سی ٹیک میں اپنے ساتھیوں اور ان سے بڑھ کر اپنے کلائنٹس کی شکرگزار ہوں، جنہوں نے انڈسٹری میں اس مقام کے حصول کا موقع دیا۔
یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کیلئے ہے جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور وژن کی بناء پر نئی راہیں تلاش کرتی ہیں۔ ہمارے پاس ابھی لیڈرشپ کے کردار میں بہت زیادہ خواتین نہیں ہیں اور میںچاہتی ہوں کہ تمام اداروں میں خواتین کو اس حیثیت میں خدمات کا موقع فراہم کریں۔”
این ڈی سی ٹیک کو بینکنگ ٹیک ایوارڈز میں دو کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا:ٹیک ٹیم آف دا ایئرجو بینکنگ،فنانشل سروسز کے شعبہ میں کام کرنے والی ٹیم کیلئے جو ٹیم ورک، مستعدی، باہمی تعاون کے جذبے اور اہداف کے حصول کیلئے حد سے بڑھ کر کوشش کرنے اور پروجیکٹ،ادارے کے لئے قابل قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی پروفیسر نے ٹاپ مسلم ورلڈ سائنس ایوارڈ حاصل کرلیا