رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی کہ رمضان المبارک کا چاند پورے ملک میں 24 اپریل کو دیکھا جاسکے گا۔

پیشگوئی کے ساتھ ساتھ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخیں دیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 مارچ کو پالیمان کی مذہبی امور کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم کی بجائے اتحاد کا سبب  بننے چاہئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا  کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اِس مرتبہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

شہرِ قائد میں 20 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف متوجہ کرنا تحریکِ انصاف کی پالیسی کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  رمضان المبارک کے حوالے سے خوشخبری آ گئی

Related Posts