جن کے پاس کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں وہ کشمیر بدلنے کی بات کرتے ہیں، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جن کے پاس کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں وہ کشمیر بدلنے کی بات کرتے ہیں، مراد سعید
جن کے پاس کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں وہ کشمیر بدلنے کی بات کرتے ہیں، مراد سعید

مظفر آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنانے والے کہہ رہے تھے کہ کشمیر کو بدلیں گے، کشمیر بدلنے کا وہ کہہ رہے تھے کہ جس کے صوبے میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے۔

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ اس بات کی دلیل ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن سے قبل عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا، آج عمران خان کی حکومت ہے جو امریکا سے نومور کی بات کرتی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ اوورسیز کو ہمارے مسائل کا کچھ پتا نہیں ہے اب اوورسیز کو ووٹ کا حق دیا جائے گا انہیں فیصلوں میں شامل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ زمانہ گیا جب ایک کال پر اڈے دینے پڑتے تھے آج عمران خان کی حکومت ہے جو غیرت کی بات کرتا ہے۔ جب راجیو گاندھی اسلام آباد آیا تو کشمیر کے بورڈ ہٹائے گئے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ گئے تو کشمیر کے سفیر بن کر گئے۔

مراد سعید نے کہا کہ سابق حکمران سجن جندال کو بغیر ویزے گھر بلاتے رہے، نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے نہیں ملے، آج کا حکمران غیرت مند ہے تو ہمارے سر بھی فخر سے بلند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی میں جعلی سند کا کاروبار عروج پر، اسلامیہ اسکول نمبر 1 کا عملہ جعلی سندیں بانٹنے لگا

Related Posts