نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پارٹی قیادت کا کوئی حق نہیں، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں، فواد چوہدری
آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سندھ حکومت پر تنقید نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت بھی کراچی اور حیدرآباد ویکسینیشن میں سب سے پیچھے ہے۔ بانی ایم کیو ایم اور نواز شریف کو پارٹی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، وفاقی حکومت کو اختیارات حاصل ہیں کہ وہ صوبوں کو ایڈوائس کرسکے۔

انتخابی اصلاحات پر حزب اختلاف سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جیت گئی تو ن لیگ کہتی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ سے باہر بیٹھی اپوزیشن سے بات نہیں کریں گے۔ پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن سے گفتگو کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بابر اعوان ، شبلی فراز اور امین الحق نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینا چاہتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سارے سفارتخانے کو معطل کرکے سزائیں دی گئیں۔ بیرون ممالک میں موجود سفارتخانوں کی ذمے داری ہے کہ پاکستانیوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم اور نواز شریف کو پارٹی کی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔ نواز شریف ، فضل الرحمان اور مریم نواز چاہتے ہیں کہ نظام میں بگڑےاور بھاگ دوڑ ان کے ہاتھ میں آجائے۔ شہباز شریف کا بیان خوش آئندہ ہے کہ ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی 2 ملین خوراکیں بیجنگ سے پاکستان پہنچ گئیں

Related Posts