فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

گزشتہ روز ایک کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد عالم پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر امریکا کی طرف سے کرکٹ کھیلنےکا سوچ رہے ہیں۔

تاہم ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایسی خبروں پر فواد عالم کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی

فواد عالم نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Related Posts