ارطغرل غازی کی اصلاحان خاتون کی سرخ لباس میں بولڈ تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ertugrul’s Aslihan Hatun looks breath-taking in red attire

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردارادا کرنیوالی ترک اداکارہ گلسم علی کی سرخ لباس میں بولڈ تصاویر وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ گلسم علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی نئی تصاویر شیئر کیں ،ان تصاویر میں اداکارہ کو سرخ لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

ترک ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل گلسم علی کوتاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کاکردار ادا کرنے کے بعد پاکستان میں بے پناہ شہرت ملی تھی۔

گلسم علی کی انسٹاگرام پرشیئر کی گئی تصاویر کوپاکستانی صارفین کی طرف سے بہت پسند کیا گیا اور درجنوں صارفین نے اداکارہ کی خوبصورت تصاویر کو شیئربھی کیا جس کے بعد ان کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


 

اس سے قبل ارطغرل غاز ی میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ گلسم علی نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھاکہ دنیا بھر میں مجھے پسند کرنیوالے مداحوں میں جانتی ہوں کہ میں طویل عرصہ سے آپ کے ساتھ رابطہ نہیں کر رہی۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کی بولڈ تصاویر وائرل، مداح برہم

ان کا کہنا ہے کہ آپ ایسا مت سمجھو کہ میں آپ کو بھول گئی ہوں، آپ جانتے ہیں کہ میں شوٹنگ میں مصروف ہوں اور ڈرامہ میں کام کرکے تھک جاتی ہوں کیونکہ ہم سخت محنت کرتے ہیں اس لئے آپ سے رابطہ نہیں ہوتا۔

گلسم علی کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ بہت دور ہونے کے باوجود آپ لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں اور آپ کی حمایت اور پسندیدگی کی وجہ سے ہی ہم یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات تو یہ ہے کہ آپ ہماری زبان نہ سمجھنے کے باوجود ہمارے ڈرامے دیکھ رہے ہیں، میں آپ سب کو احترام کے ساتھ سلام پیش کرتی ہوں۔

Related Posts