ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا امکان، فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا امکان، فیصلہ آج ہوگا
ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا امکان، فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد: ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید چند روز تک بند رکھنے کا امکان ہے جس کے متعلق فیصلہ آج صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمۂ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر بہت شدید ہے جس میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

محکمۂ صحت نے ذرائع کے مطابق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزرائے تعلیم کے آج کے اجلاس میں تمام تر معاملات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ تعلیمی اداروں کو مزید کتنے روز تک بند رکھا جائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارتِ صحت حکام تعلیمی اداروں کو مزید چند روز تک بند رکھنے کے حق میں ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا۔ 

یاد رہے کہ  ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

 طلباء کی اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں میں آمد سے قبل صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ، صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا

Related Posts