سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزے کی شدت 4 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سمیت وادی نیلم، جہلم ویلی، باغ حویلی راولا کوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔اُس وقت زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز تاجکستان کے علاقے کھورگ میں تھا۔

یاد رہے کہ 2020ء کے آخری روز یعنی 31 دسمبر کو اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا اورزیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

Related Posts