اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق لوگ کلمہ اور درود شریف پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور دعائیں کرنے لگے۔

زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 6اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، مظفر آباد، لوئر دیر، بھلوال، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، بھکر، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے شدیدجھٹکوں کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122،انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ہمہ وقت صورتحال پر نظر رکھیں۔صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔

زلزلے کے علاقوں سے رپورٹس لے کر وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں۔ خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

مزید پڑھیں: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

Related Posts