لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور بیٹسمین بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو کرکٹ کیرئیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی کے شاندار کھیل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم نے کہا کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو یادگار کرکٹ کیرئیر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ بھارتی سابق کپتان کی قیادت، مقابلے کا جوش و ولولہ اور کرکٹ کی دُنیا پر انمٹ نقوش ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ میری خواہش ہے کہ دھونی اپنی زندگی کے ہر پہلو میں چمکتے دمکتے نظر آئیں اور انہیں مزید شہرت نصیب ہو۔
Congrats on such a remarkable career @msdhoni. Your leadership, fighting spirit and legacy will always be remembered in the cricket world. I wish you enough light and shine in every aspect of your life. #MSDhoni pic.twitter.com/IVCydpFg4T
— Babar Azam (@babarazam258) August 17, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد زبردست کرکٹ کیرئیر پر مبارکباد پیش کی۔
مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی کرکٹ ٹیم کی 3 بڑے آئی سی سی ٹورنمنٹس کے دوران کامیابی تک زبردست قیادت کی۔ سن 2007ء میں مہندرا سنگھ دھونی اس کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے جس نے آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔ سن 2011ء میں ورلڈ کپ اور 2013ء میں چیمپیئنز ٹرافی بھی دھونی کے نام رہی۔
مزید پڑھیں: مہندرا سنگھ دھونی کو زبردست کرکٹ کیرئیر پر مبارکباد