ڈنمارک کا کرپٹو کرنسی رکھنے والے بینکوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈنمارک نے تجارتی خطرات کے پیش نظر مقامی بینکوں کیلئے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ڈینش فنانشل سپروائزری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق اب سے ملک کے مقامی بینک کرپٹو کرنسی کو اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ ڈنمارک کے سیکسو بینک نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں اس نے کرپٹو کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بینکوں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پابندی کے باوجود ملک میں آن لائن کرنسی کے نام پر فراڈ جاری

دوسری جانب جنوبی کوریا نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے کرپٹو بل کی منظوری دے دی، جس پر ایک سال میں نافذ العمل ہوجائے گا۔

گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے کرپٹو بل کی منظوری دی، جس میں ملک میں کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اورڈیجیٹل اثاثوں کیلئے قانونی فریم ورک بنانے کا ارادہ کیا گیا۔

منظور کیے گئے بل میں قیمتوں میں ہیرا پھیری، کرپٹو اثاثوں کی غلط تشہیر، اور سرمایہ کاروں کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں ناکامی پر جرمانے شامل ہیں۔ سزا پانے والوں کے لیے سزا میں کم از کم ایک سال قید، یا اس طرح کی خلاف ورزیوں سے کمائے گئے منافع کی رقم سے تین سے پانچ گنا جرمانہ شامل ہے۔

Related Posts