ساس بہو کے جھگڑے دکھانے پر عوام کا ندا یاسر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر پر برہم، مارننگ شو بندکرنے کا مطالبہ
سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر پر برہم، مارننگ شو بندکرنے کا مطالبہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ساس بہو کے جھگڑے دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہیں۔ عوام نے ندا یاسر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ندا یاسر پر تنقید کوئی نئی بات نہیں رہی تاہم سوشل میڈیا صارفین کا ندا یاسر کے مارننگ شو میں پیش کیے گئے ساس بہو کے جھگڑوں سے متعلق مواد پر برہمی کا اظہار کیا۔ ندا یاسر نے شو میں اصل زندگی کی ساس اور بہو کو آمد کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم سے نا مناسب سوالات، ندا یاسر تنقید کی زد میں

فارمولا 1 ریسنگ کار ویڈیو، ندا یاسر نے انٹرویو سے قبل تحقیق نہیں کی۔شارق وقار

ساس اور بہو کو آن اسکرین ایک دوسرے سے اپنے اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ ساس بہو کے متعلق اپنے مطالبات بیان کرتی رہی اور بہو کو پڑھی لکھی ہونے کے باوجود نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ ندا یاسر کے شو کامختصر کلپ وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ندا یاسر کے شو پر پابندی لگنی چاہئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ساس ایک پڑھی لکھی بہو کی تو خواہش رکھتی ہے لیکن اسے گھر سے باہر کام کرنے کی اجازت کیوں نہیں؟ اسے اپنی بہو پھوہڑ کیوں نظر آتی ہے؟

 

خیال رہے کہ اس سے قبل مارننگ شو کی میزبان اور معروف اداکارہ ندا ایاسر کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ان پر قومی کپتان بابر اعظم سے خواتین سے متعلق نامناسب سوالات پوچھنے پر تنقید کی گئی۔

ندا یاسر بابر اعظم سے پوچھتی نظر آئیں کہ بابر کو شادی کے لیے کیسی لڑکی کی تلاش ہے اور پھر خود ہی ان سے لڑکی کے متعلق نہایت نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے سوالات پوچھنا شروع کردیتی ہیں کہ بابر کیا آپ کو ایسی لڑکی چاہئے جو آپ کو بیڈ ٹی دے؟

 

Related Posts