سنگین معاشی بحرانوں میں کاروبار،صنعتیں زیادہ تعطیلات کی متحمل نہیں ہوسکتیں، پائما

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پائماکا یوم آزادی، محرم الحرام کی تعطیلات پر کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
پائماکا یوم آزادی، محرم الحرام کی تعطیلات پر کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما) کے سینئر وائس چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حنیف لاکھانی اورپائما کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی نے ملک کے بہتر ترین معاشی مفاد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ 14اگست کی تعطیل کے باعث جمعہ 13اگست اور محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث 20اگست 2021کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ کورونا وبا سے پیدا سنگین معاشی بحرانوں سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

پائما کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہاکہ سندھ حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعہ اور اتوار دو دن کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں تاہم ہفتہ 14اگست کو تعطیل کے بعداتوار کو بھی تعطیل ہے جس کی وجہ سے بشمول جمعہ مسلسل 3روز کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جو کہ کسی صورت بھی موجودہ حالات میں معیشت کے حق میں نہیں۔

اسی طرح 9محرم بروزبدھ18اگست اور10محرم بروزجمعرات19اگست 2021کو عام تعطیلات کے بعد جمعہ کو روز کورونا ایس اوپیز کے باعث پھر کاروبار بند ہوگا جس کی وجہ سے دوبارہ مسلسل 3روز کاروبار بند رہے گا جس سے تاجر برادری کو خطیر مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حنیف لاکھانی اور فرحان اشرفی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ کاروبار وصنعت کو کورونا زدہ سنگین معاشی صورتحال سے نکلنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے جمعہ 13اگست اور 20اگست 2021کو کاروبار کھولنے کی اجازت دیں تاکہ کاروباری وصنعتی سرگرمیاں بتدریج بحال ہوسکیں اور مقامی کاروبار کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدی آرڈرز کی ترسیل بھی بلاتعطل اور بروقت ممکن بنائی جاسکے۔

Related Posts