اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف
اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق بیان کے ردعمل میں کہاہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے اور مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران خان نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ اجلاس جلد بازی میں بلانے اور پھر عجلت میں ملتوی کرنے سے حکومت کی غیرسنجیدگی عیاں ہے۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے۔

Related Posts