پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر سبسڈی ختم کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں اب عمومی سبسڈی کے بجائے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کی لائسنس یافتہ 11 ہزار دوکانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی 510 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد 10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 سے بڑھ کر 1158 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے کپاس کی قیمت 8500 روپے فی من مقرر کردی

دوسری جانب سرکاری گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نجی آٹا بھی مہنگا ہوگا۔ 20 کلو نجی آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ دوسری جانب سرکاری گندم کی قیمت فروخت 2300 سے بڑھکر 3900 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

نگران کابینہ نے فلارملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 1600 روپے فی من اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Related Posts