انقرہ: ترکیہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر داخلہ کی جانب سے حکام نے میڈیا کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ دھماکہ شمالی ترکیہ میں واقع کوئلے کی کان میں ہوا جس سے 40مزدور جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔کان میں کل 110کان کن موجود تھے۔
نیٹونے روس سے جنگ کی تو نتیجہ عالمی تباہی ہوگا۔ پیوٹن
ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ 11 زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ 110 میں سے 58 مزدور بچا لیے گئے جبکہ کچھ کے متعلق تاحال غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل کا کہنا تھا کہ کان میں دھماکے کے بعد ایک گیلری میں آگ لگ گئی جس پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے جبکہ ترکیہ میں کان میں دھماکے کے نتیجے میں جانی ضیاع کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
ماضی میں ترکی کے بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع کان کنی کیلئے مشہور قصبے اماسرہ میں بھی کوئلے کی کان میں میتھین دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں مزدور جاں بحق جبکہ درجنوں سیکڑوں میٹر زیرِ زمین دب گئے تھے۔