ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے ہیرو پر بھونڈے مذاق سے دانش کنیریا غصے میں آ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے ہیرو پر بھونڈے مذاق سے دانش کنیریا غصے میں آ گئے
ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے ہیرو پر بھونڈے مذاق سے دانش کنیریا غصے میں آ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز باؤلر دانش کنیریا ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کے اختتام پر ہونے والے بھونڈے مذاق کا جواب دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر ”میرے پاس تم ہو کے ہیرو دانش کے کردار کی زندگی کا اختتام کچھ لوگوں کے لیے مذاق بن گیا جس کا مظاہرہ دانش کنیریا کو بھونڈے مذاق کا نشانہ بنا کر کیا گیا۔

عمران چھوٹانی نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

اس بھونڈے مذاق پر کرکٹر دانش کنیریا کو غصہ آگیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر عمران چھوٹانی! یہ کیا بے ہودہ حرکت ہے؟

کرکٹر دانش کنیریا نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، میں زندہ ہوں، اس کے باوجود مجھے معلوم نہیں اگر آپ سچ کہہ رہے ہوں۔ کیونکہ میں تو زندہ ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کا گزشتہ شب درناک اختتام ہوا جس کے دوران دانش نامی ہیرو کی موت نے بڑی تعداد میں لوگوں کو افسردہ اور آبدیدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ”میرے پاس تم ہو” طویل وقت کے لیے ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں دانش کی موت کے ساتھ ایک غیر یقینی اختتام دیکھنے میں آیا۔لوگ اس طرح آبدیدہ ہوئے جیسے ہمایوں سعید واقعی مرچکے ہوں۔

مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو” کا دردناک اختتام

Related Posts