سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 2 دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 2 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وار ملا سہیل گروپ سے ہے، گرفتار ہونے والوں میں حارث عرف رام جانے اور عابد بلوچ عرف عابد گوئی شامل ہیں۔ 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار ملا سہیل کے گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ملزمان نے 2015/2016 میں متعدد لوگوں کو قتل کیا جبکہ اقدام قتل کے کئی مقدمات میں نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

سچل پولیس کی کامیاب کارروائی، بائیکا رائڈر کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

گرفتار ملزم حارث عرف رام جانے نے ایک بیکری والے کو بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔ ملزمان نے لیاری کے علاقے سے عدیل نامی شخص کو اغوا کیا اور اورنگی واڑہ میں لے جاکر قتل کر دیا۔

انویسٹی گیشن حکام کے مطابق ملزمان نے دوسرے گروپ سے وابسطہ چینا پٹھان نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ ملزمان نے مسلم نامی شخص کو سعیدآباد 9- J کمپاؤنڈ میں قتل کیا۔ گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق عزیز جان گروپ سے ہے اور ملا سہیل گروپ کے لیے کام کرتے ہیں۔

Related Posts